ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ریسکیو ذرائع کے مطابق چک نمبر 291گ ب اسٹاپ کے قریب افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک پرائیویٹ ایمبولینس جو رجانہ سے ٹوبہ ٹیک سنگھ آرہی تھی، تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں ایمبولینس ڈرائیور فہد ولد اکرم (عمر 19سال) موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122کی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر متوفی کی لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کر دیا۔




