خیرپور (نامہ نگار)خیرپور میں کچے کے علاقے احمد پور میں ایک ہفتے کے دوران پراسرار بیماری سے تین بچے انتقال کرگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق انتقال کرنے والے بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ورثا کے مطابق بچوں کو بخار اور الٹی ہونے کے بعد ہسپتال داخل کروایا گیا تھا، گمبٹ اور خیرپور کے ڈاکٹروں نے بیماری کا نام نہیں بتایا ۔ ورثاء نے بتایا کہ گائوں کے اور بچے بھی بیماری میں مبتلا ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کوئی ایسی ٹیم بھیجی جائے جو بیماری کی تصدیق کرسکے۔دوسری جانب محکمہ صحت حکام نے کہا ہے کہ بچوں کا انتقال ہسپتال میں نہیں ہوا، واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔




