پرانی مقدمہ بازی،مسلح افراد نے فائرنگ کر کے33سالہ نوجوان کو قتل کردیا

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ چک نمبر 68ج ب میں پرانی مقدمہ بازی کی رنجش پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 33 سالہ نوجوان کو قتل کردیا، واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر 68ج ب کا رہائشی شہباز احمد ولد نذیر احمد قوم راجپوت بازار میں بیٹھا ہوا تھا کہ مبینہ طور پر پرانی مقدمہ بازی کی رنجش پر سکندر ولد مجید اور محبوب ولد ماڑ نے اس پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں شہباز احمد شدید زخمی ہوگیا۔زخمی شہباز احمد کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ فائرنگ کے بعد دونوں ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ٹھیکریوالہ پولیس موقع پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کردی گئی جبکہ قانونی کارروائی بھی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں