اسلام آباد (بیوروچیف) حکومت نے درآمدی پالیسی آرڈر2022ء میں ترمیم کردی جبکہ وزارت تجارت کی جانب سے پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔کمرشل بنیادوں پر پانچ سال سے کم پرانی استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دی گئی ہے، کمرشل درآمد کی سہولت 30 جون 2026 تک کے لیے ہوگی اس کے بعد گاڑیوں کی عمر کی حد ختم کی جا سکتی ہے۔ وزارت تجارت کے مطابق درآمد شدہ گاڑیوں کا ماحولیاتی، سیفٹی اور کوالٹی معیار پر پورا اترنا لازمی ہوگا، انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی ٹیسٹنگ اور سرٹیفکیشن شرائط لاگو ہوں گی۔




