پراپرٹی پر قبضہ کی کوشش کرنے والے5افراد گرفتار

ماموں کانجن(نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ ماموں کانجن کی دبنگ کاروائی ،قبضہ کی کوشش کرنے والے مسلح افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ماموں کانجن عمران جاوید بسرا نے خورشید کمرشل مارکیٹ کمالیہ پر مبینہ قبضہ کی کوشش ناکام بنا دی 15کی اطلاع پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے پانچ مسلح افراد کو موقع سے گرفتار کر لیاگیا جبکہ دیگر افراد لیپ ٹاپ و دیگر قیمتی کاغذات لیکر موقع سے فرار ہوگئے مقامی پولیس نے آٹھ نامز داور چھ نامعلوم افرادپر بجرم 448/511ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے کاروائی کا آغاز کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں