ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)پروفیسر طاہر شہزاد Apsپاکستان کے سنٹرل پریزیڈنٹ منتخب۔ اے پی ایس پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس مرکزی چیئرمین خالد حیات کموکا کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں ملک کے ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر طاہر شہزاد کو متفقہ طور پر ایسوسی ایشن کا نیا سنٹرل پریز یڈ نٹ منتخب کر لیا گیا۔اس موقع پر چیئر مین خالد حیات کموکا نے کہا کہ پروفیسر طاہر شہزاد کی قائدانہ صلاحیتیں، تدریسی بصیرت اور تنظیمی خدمات تنظیم کو نئی جہت فراہم کریں گی اور ان پر بورڈ کا مکمل اعتماد اجتماعی ویژن کا عکاس ہے۔پروفیسر طاہر شہزاد کئی دہائیوں سے تعلیم و تدریس کے میدان میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ وہ نصاب میں بہتری، پالیسی سازی اور تعلیمی اصلاحات میں نمایاں کردار ادا کر چکے ہیں۔ ایسوسی ایشن میں بطور ڈائریکٹر علمی و ادبی وِنگ ان کی سابقہ خدمات کو بھی خصوصی طور پر سراہا گیا۔اجلاس میں سیکریٹری جنرل چوہدری محمد سلیم سمیت تمام ڈائریکٹرز اظہر اقبال، منیر اشرف، شیخ عبدالرحمن آصف، را محمد وقاص، ارشد، میڈم مصباح چوہدری، میڈم نادرا سلطانہ، میڈم ساجدہ عطا، ندیم، عبد الناصر، ذوالفقار شہزاد اور رانا محمد عمران نے پروفیسر طاہر شہزاد کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اراکین کا کہنا تھا کہ ان کا انتخاب نہ صرف تنظیم کی فعالیت میں نئی روح پھونکے گا بلکہ نجی تعلیمی اداروں کے معیار اور مثریت میں مثبت انقلاب کا باعث بنے گا۔پروفیسر طاہر شہزاد کی قیادت میں اے پی ایس پاکستان تعلیم کے فروغ، معیار کی بلندی اور قومی ترقی کے اہداف کی جانب مزید پرعزم انداز میں رواں دواں رہے گی۔ رانا شاہد مقرب چیرمین پرائیویٹ سکولز فورم پنجاب اور ٹیم پروفیسر طاہر شہزاد کی تعلیمی خدمات پر خراج تحسین اور مبارکباد پیش کرتے ہے۔




