پروفیسر ڈاکٹر ا سحاق قریشی کی دینی خدمات قابل تحسین ہیں،ڈاکٹر محمد شہزاد،پروفیسر محمد عبدالرزاق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)جامع مسجد حنفیہ مدن پورہ میںپروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق قریشی کی تصنیف نفحاتِ تفسیر تعارف و تجزیہ علمی نشست سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر محمد شہزاد مجددی، پروفیسر محمد عبد الرزاق صدیقی ڈاکٹر ہمایوں عباس شمس،محمد امجد قریشی ودیگرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق قریشی ایک نامور علمی شخصیت اور کئی کتابوں کے مصنف تھے ریڈیو پاکستان پر آپ کی قرآن حکیم کی منتخب آیات پر مبنی ریڈیائی کتابی صورت میں نفحاتِ تفسیر کے نام سے مرتب کیاور نفحاتِ تفسیر کے مختلف پہلوں پر روشنی ڈالی اورمزیدکہاپر وفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق قریشی قرآن سے وابستہ ہونے اور اس پر تدبر کرنے پر زور دیا ڈاکٹر محمد اسحاق قریشی علیہ الرحمہ کی نفحاتِ تفسیر کو موجودہ دور کی ضرورت قرار دیا اور ڈاکٹر محمد اسحاق قریشی علیہ الرحمہ کی قرآنی خدمات کو سراہا انھوں نے مزید کہا کہ دین اسلام کے فروغ کے لئے اولیا کرام کا نمایاں کردار ہے انھوں نے پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق قریشی کی عالم اسلام کیلئے گرانقدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا آپ نے زندگی بھر فروغ عشق رسولۖ کے لئے بھر پور جدوجہد کی انہوں نے کہا کہ ضرور ت اس امر کی ہے نوجوانوں میں عشق مصطفی کی شمع روشن کیا جائے اور قادیانی فتنہ اور مرزا قادیانی کی اسلام کے خلاف سازشوں کے بارے میں نوجوان نسل کو آگاہ کیا جائے عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کی اساس ہے اس نشست کا اہتمام بزم فروغ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدر پروفیسر محمد سلیم صدیقی نے کیا ڈاکٹر عمر حیات ، ڈاکٹر ماجد مشتاق ، ڈاکٹر حافظ افتخار احمد ، علامہ محمد افضل سعید ، ڈاکٹر حامد رضا اور شیخ اعجاز احمدنعیم صدیقی ودیگرنے بھی خطاب کیا پروفیسر محمد سلیم صدیقی نے تمام مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور آخر میں بزم فروغ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے شریک مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں