فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) نے سینٹر آف ایگزیکٹو لرننگ دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے اشتراک سے”پروکیورمنٹ لائف سائیکل ” خریداری کے مختلف مراحل کے موضوع پر چار روزہ پیشہ ورانہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ جس کا بنیادی مقصد فیسکوافسران اور متعلقہ ملازمین کو پبلک پروکیورمنٹ کے قانونی و ضابطہ جاتی تقاضوں، جدید ٹینڈرنگ کے طریقہ کار، کنٹریکٹ مینجمنٹ اور ای پیڈ کے موثر استعمال کے حوالے سے تربیت فراہم کرنا تھا۔یہ تربیتی ورکشاپ آرگنائزیشنل ڈویلپمنٹ ڈائریکٹوریٹ فیسکو کی نگرانی میں دی یونیورسٹی آف فیصل آبادمیں منعقد ہوئی جبکہ ڈاکٹر عرفان محمودنے شرکا کو تربیت اوررہنمائی فراہم کی۔ ورکشاپ میں فیسکو کے مختلف اہم شعبہ جات، جن میں میٹریل مینجمنٹ، ٹیکنیکل سروسز، پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ، پراجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن، گرڈ اسٹیشن کنسٹرکشن، فنانس، ایڈمن، سول اور آڈٹ شامل ہیں کے افسران اورملازمین نے شرکت کی۔ڈاکٹرعرفان ٹریننگ کے دوران شرکا کوپبلک پروکیورمنٹ کے مکمل سائیکل سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پی پی آراے کے قانونی فریم ورک، پروکیورمنٹ پلاننگ، خریداری کے مختلف طریقہ کار، کوٹیشن دستاویزات کی تیاری، بولیوں کی جانچ پڑتال، کنٹریکٹ ایوارڈ، پرفارمنس گارنٹیز، معاہدوں میں ترامیم، مدت میں توسیع، کلیمز، آڈٹ اور کنٹریکٹ کلوز آئوٹ پر تفصیلی تربیت دی۔ورکشاپ کے شرکا کو یہ بھی بتایا گیا کہ ای پیڈ ز کے موثر استعمال سے سرکاری خریداری کے عمل کو زیادہ منظم اور ڈیجیٹل انداز میں انجام دینے میں مدد مل سکتی ہے جبکہ پی پی آر اے قوانین و ضوابط سے مکمل آگاہی کے ذریعے پروکیورمنٹ کے مختلف مراحل میں قانونی تقاضوں اور ضابطہ جاتی ذمہ داریوں کو بہتر طور پر پورا کیا جا سکتا ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل (ایچ آر) فیسکو غلام مجتبیٰ خان نے کہا کہ سرکاری اداروں میں پروکیورمنٹ کے عمل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے افسران کی مسلسل تربیت اور استعدادِ کار میں اضافہ انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی آر اے کے قواعد و ضوابط، جدید ٹینڈرنگ کے طریقہ کار، کنٹریکٹ مینجمنٹ اورای پیڈ کے بارے میں افسران کی عملی استعداد میں اضافہ نہ صرف خریداری کے عمل کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا بلکہ ادارہ جاتی سطح پر شفافیت اور جوابدہی کے فروغ میں بھی مدد دے گا۔انہوں نے کہا کہ ای پیڈ حکومت پاکستان کیڈیجیٹل پاکستانوژن کی عملی سمت میں ایک اہم اقدام ہے جس کے ذریعے عوامی شعبے میں پروکیورمنٹ کے عمل کو جدید ڈیجیٹل نظام سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ورکشاپ میں چیف انجنئیر ڈویلپمنٹ وقاص بیگ، ایڈیشنل چیف انجنئیرپروکیورمنٹ رانا محمدا فضل، ایڈیشنل چیف انجنئیر ڈویلپمنٹ مصباح الاسلام، ایڈیشنل چیف انجنئیر کنسٹرکشن احمد علی شاہ،ڈائریکٹر (او ڈی) محموداحمد، پی ڈی (جی ایس سی) محمد راشد، ڈائریکٹر فنانس شہزاد دلاور، ایڈیشنل ایس ای (کنسٹرکشن) منظوراحمد، ایڈیشنل ایس ای (ٹی ایس) انعام اللہ، ایڈیشنل ایس ای (آپریشن) محمد رفیق، پی ڈی (جی ایس سی) عبدالرحمن امتیاز، ایڈیشنل ایس ای (جی ایس او) نصر اللہ مہیسر، ڈائریکٹرمیراڈ عمیراحمد، ایس ای (سول) شکیل حیدر،ایڈیشنل ڈائریکٹر پروکیورمنٹ سرفرازاحمد، ڈائریکٹر (سی سی اینڈ بی) انعام شہزاد، ڈپٹی ڈائریکٹر میراڈ کنتیش کمار، ایڈیشنل ایس ای محمد بخش، ڈائریکٹر فنانس نصیراحمد، ڈپٹی ڈائریکٹر (ایم ایم) فرحان علی خان، ڈائریکٹر (ایم آئی ایس) فیصل شہزاد، ڈائریکٹر ڈسپوزل عثمان غنی، ایکسئین سول اکرام عبداللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر (پی ایم یو) طیب ستار، جونئیر انجنئیر شاہ میر طاہر، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایم سارہ امبرین، جونئیر انجنئیر نیہا ماہم، ایڈیشنل ڈائریکٹر غلام نبی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر آڈٹ عمران سلطان نے شرکت کی۔




