فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سمن آباد کے علاقہ ابدالی چوک میں پریشر ککر پھٹنے سے بیٹے کے بعد بری طرح جھلسنے والی خاتون بھی ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ تفصیل کے مطابق 3اگست کو سمن آباد کے علاقہ ابدالی چوک میں سیف الرحمن کی اہلیہ ثانیہ کھانا تیار کر رہی تھی کہ پریشر ککر پھٹنے سے آگ کی لپیٹ میں آ کر ماں اور تین بچے بری طرح جھلس گئے تھے، جنہیں تشویشناک حالت میں الائیڈ ہسپتال برن یونٹ لایا گیا، گزشتہ روز ثانیہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ قبل ازیں اسکا نو ماہ کا بیٹا محمد عون بھی زندگی کی بازی ہار چکا تھا، بیٹی منتشا کی حالت بھی خطرے میں بتائی جاتی ہے۔




