پر یس کلب جڑانوالہ کے انتخابات مکمل،نعیم وفا صدر صابر گھمن جنرل سیکرٹری منتخب

جڑانوالہ (نامہ نگار) جڑانوالہ پریس کلب کے سالانہ انتخابات سال 2025/26 ملک نعیم وفا صدر،صابر گھمن جنرل سیکرٹری منتخب۔ تفصیلات کے مطابق داد میرج ہال میں جڑانو ا لہ پریس کلب کے سالانہ انتخابات سال 2025/26 کیلئے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی چیئرمین مارکیٹ کمیٹی و امیدوار این اے 96مرزا ارشد بیگ،مرزا کاشف بیگ،ملک ذیشان شانی،ڈاکٹر افضل، ایڈو و کیٹ اے ڈی،سابق کونسلر مہر عرفان،ساجد الٰہی لالہ اشرف و دیگران نے شرکت کی سالانہ انتخابات میں ملک نعیم وفا صدر جڑانوالہ پریس کلب،صابر گھمن جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے جبکہ سہیل چوہدری سرپرست اعلیٰ،ایس ایم افضل چیئرمین،ارشد جمیل سینئر وائس چیئرمین،مہر آصف نذیر چیئرمین مجلسِ عاملہ،فیض احمد فریدی سنیئر نائب صدر،عتیق شاہ، محمد شاہد نائب صدور،حسنات شاہ چیف ایگزیکٹو،حافظ اعظم سیکرٹری نشر واشاعت،سہیل صدیق اڈیٹر،مرزا عبدالحفیظ انجم وائس چیئرمین،حافظ اعجاز داد فنانس سیکرٹری، عبدالحئی ملک جوائنٹ سیکرٹری،غلام محمد فوکل پرنس،نعیم اختر چوہدری وائس چیئرمین مجلس عاملہ،رانا سلطان محمد سینئر وائس چیئرمین مجلس عاملہ،ایگزیکٹو ممبران کیلئے سہیل پراچہ،عبدالوحید واجد،شہباز بھٹہ، احمد بھٹی،ملک طارق،ممبران میں اسامہ سہیل چوہدری،چوہدری محمد حسین،محمد احسان،سلطان مغل،سجاد رضا،مرزا ذاکر،عثمان نفیس، حمزہ نصیر، بلال دیوان ایڈووکیٹ،ملک نثار احمد، سعید الحسن منتخب ہوئے ہیں تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین مارکیٹ کمیٹی مرزا ارشد بیگ نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ جڑانوالہ پریس کلب حقیقی معنوں میں عوام کی امنگوں کی ترجمانی کر رہا ہے صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں امید ہے تمام نومنتخب عہدیداران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں گے تقریب میں نومنتخب عہدیداران نے مرز ارشد بیگ کی بھرپور حمایت و سپورٹ کا اعلان کیا۔ تقریب کے اختتام پر عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر ملک ذیشان’ ڈاکٹر افضال کو مبارکباد دی گئی۔ قبل ازیں جڑانوالہ پریس کلب آمد پر مہمان خصوصی مرزا ارشد بیگ و دیگران کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا مانگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں