لاہور (بیوروچیف)پب جی گیم کے ذریعے دوستی کے بعد پسند کی شادی کرنے والے لڑکے کے خلاف درج اغوا کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی، لاہور ہائیکورٹ نے ملزم کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی نے ملزم عثمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، دوران سماعت درخواست گزار کی جانب سے عدنان کلیاڑ ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔




