ٹیکسلا (نامہ نگار)ٹیکسلا میں غیرت کے نام پر نوجوان جوڑے کو زبردستی زہر پلا دیا گیا۔پولیس کے مطابق زہرسے نوجوان افضل جاں بحق،متاثرہ خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،اطلاع ملنے پرٹیم موقع پر پہنچی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے بعد ہونے والے مقابلے میں ایک ملزم زخمی ہوگیا،جبکہ چارملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق اہلکاروں نے موقع پر نوجوان میاں بیوی کو نیم بیہوشی کی حالت میں پایا




