فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ریسکیو1122 کی ٹیموں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ستیانہ روڈ لندن پلازہ کی تیسری منزل میں لگنے والی آگ سے دو خواتین سمیت چار افراد کو بحفاظت نکال لیا، کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ستیانہ روڈ پر واقع لندن پلازہ کی تیسری منزل میں ملازمین 20سالہ ارم دختر شفیق’ 25سالہ ریحانہ دختر تبسم’ 35سالہ وقاص ولد نواز اور 45سالہ اشرف ولد نذیر کام کر رہے تھے کہ اچانک کمپیوٹر میں سپارکنگ کی وجہ سے آگ بھڑک اُٹھی اور قریب پڑے کاغذات اور دیگر سامان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ تاہم ریسکیو1122 کی ٹیموں نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر پیشہ وارانہ مہارت کے ذریعے مذکورہ افراد کو بحفاظت نکال لیا اور دھوئیں سے متاثر ہونے والوں کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچایا اور کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔




