پنجابی مزدوروں کا قتل’سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری

واشک (نامہ نگار) بلوچستان کے ضلع واشک کے علاقے ماشکیل میں مسلح افراد کے حملے میں5مزدور جاں بحق ہونے کے بعد سکیورٹی فورسر کا آپریشن جاری’سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملے میں جان سے جانے والے تمام افراد کا تعلق پنجاب سے تھا۔ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت محمد بلال، محمد حسن، محمد قدیر، محسن اور بلال کے ناموں سے ہوئی ہے۔ حملہ آوروں نے نہتے مزدوروں کو نشانہ بنایا، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ نہتے معصوم مزدوروں کے قتل میں ”فتنہ الہندوستان” سے منسلک دہشت گرد ملوث ہیں۔دوسری جانب بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے باعث دبا کا شکار دہشت گرد اب سافٹ ٹارگٹس کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ان کے مطابق معصوم شہریوں پر حملوں کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا اور نسلی بنیادوں پر انتشار پیدا کرنا ہے۔ ماہرین نے دعوی کیا کہ اس سے قبل کراچی سے کوئٹہ آنے والی ایک فیملی پر حملہ بھی اسی گروہ نے کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں