پنجاب اسمبلی میں سردار ندیم صادق ڈوگر نے واسا کے مسائل اٹھا دئیے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن رکنِ اسمبلی سردار ندیم صادق ڈوگر نے فیصل آباد شہر اور اپنے حلقے میں سیوریج اور واسا (WASA)کے دیرینہ مسائل کی طرف ایوان کی توجہ مبذول کروائی۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے سردار ندیم صادق ڈوگر کی کاوش اور نشاندہی کو تسلیم کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی ہے کہ ان کے حلقے سمیت پورے فیصل آباد شہر کے واسا اور سیوریج سے جڑے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں