پنجاب بار کونسل کے انتخابات کیلئے میدان سج گیا،سکیورٹی سخت

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب بار کونسل کے انتخابات برائے 2025-30ء کیلئے میدان سج گیا، پولنگ صبح 9بجے سے شام 5بجے تک جاری’ 1949ووٹرز کیلئے 12پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے۔ ضلع فیصل آباد میں پنجاب بار کونسل کی 4نشستوں کیلئے 20امیدوار مدمقابل ہیں جبکہ فول پروف سکیورٹی کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی جبکہ سی ٹی او کی طرف سے ٹریفک پلان جاری۔ ووٹرز کا اپنے اپنے حمائتی امیدواروں کو کامیاب کروانے کیلئے جوش وخروش قابل دید رہا۔ فیصل آباد کی چار نشستوں کیلئے معروف قانون دان امتیاز احمد لونا’ ریحانہ کوثر’ رانا معظم عباس’ میاں مہران طاہر’ محمد عمران امین’ سکینہ چوہدری’ چوہدری ارشد منیر’ محمد کلیم اختر’ رانا طارق محمود’ شہزاد بشیر چیمہ’ قیصر نذیر ساہی’ چنگیز احمد خان کاکڑ’ محمد اکرم’ محمد افضل’ ملک خلیل رفیق’ چوہدری عبدالسلام’ میاں انوار الحق’ ملک خالد پرویز’ اختر علی ورک اور محمد سرور میدان میں ہیں۔پنجاب بار کونسل کے الیکشن کے موقع پر 1600سے زائد پولیس کے افسران وجوان ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں، ضلع کی تمام کچہریوں میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، ضلع کچہری کے احاطہ میں سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے ساتھ ساتھ احاطہ کچہری کی چار دیواری، واک تھرو گیٹس ودیگر سکیورٹی آلات فعال کئے گئے۔ پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ’ ہلڑبازی’ آتش بازی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے پنجاب بار کونسل کے انتخابات کے دوران چنیوٹ بازار چوک سے لے کر گمٹی چوک تک اور ہلال احمر چوکوں سے ڈائیورشنز دی گئی ہیں۔ جبکہ شہریوں کو متبادل روٹس کے طور پہ سرینا روڈ، بلال روڈ اور جیل روڈ میسر ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں