لاہور (بیوروچیف) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ پنجاب بجٹ کے حوالے سے پیپلز پارٹی سے مشاورت نہیں کی گئی۔ انہوں نے پنجاب اسمبلی میں اپنی مختصر گفتگو کے دوران کہا کہ وفاق اور پنجاب میں اتحادی ہونے کے ناطے حکومت کو ہم سے مشاورت کرنی چاہیے تھی۔پیپلز پارٹی کی بجٹ تجاویز کو بجٹ میں شامل کرنا چاہیے تھا۔




