پنجاب بھر سے فسٹ کرکٹ کھیلنے والے پلیئرز کو زاویار کرکٹ کلب میں مدعو کرینگے،رانا اویس زاہد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ینگ ٹریڈرز سٹی کے جنرل سیکرٹری رانا اویس زاہد نے زاویار کرکٹ کلب کے نام سے نیا کرکٹ کلب بنا لیا’ اس موقع پر رانا اویس زاہد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں میں مشغول کرنا ہے’ میرا مقصد نوجوانوں کو موبائل کی خرافات سے بچانا اور معاشرے کا بہترین شہری بنانا ہے’ زاویار کرکٹ کلب کے پلیٹ فارم پر بہترین کرکٹ ٹورنامنٹ کروائیں گے جس میں پنجاب بھر سے فسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو مدعو کریں گے’ ہمارا مقصد نیک ہے اور ہم نوجوانوں کو بہتری تفریح فراہم کریں گے’ زاویار کرکٹ کلب کپتان رانا اویس زاہد فسٹ کلاس پلیئر حسن محمود’ نصیر احمد کے علاوہ منصور احمد’ خرم شہزاد’ محمد قاسم’ حسن خیرکا’ رانا محمد عمیر’ بیروز شاہ’ حافظ رضوان’ معیض احمد’ حسن عزیز’ ہنی کے علاوہ متعدد کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں