پنجاب بھر میں مون سون شجرکاری مہم کیلئے تیاریاں مکمل

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پراسموگ اورکلامیٹ چینج کے اثرات میں کمی کیلیے پنجاب بھرمیں مون سون شجرکاری مہم کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ۔ سینئر وزیرپنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے پنجا ب حکومت کے اقدامات کلائمیٹ ایکشن ایجنڈے کے تحت عالمی ماحولیاتی اہداف سے ہم آہنگ ہے۔ کمالیہ میں شجرکاری کے لیے 60ایکڑ پر نرسری کا قیام اور مقامی درختوں کی لاکھوں اقسام کی افزائش مکمل ہوگئی ہے۔ نرسری میں شیشم، سمبل، سریس اورشہتوت کے قدرتی اور ماحول دوست درخت اگائے جا رہے ہیں۔مریم اورنگز یب کا کہنا تھا کہ فی ایکڑ 40 ہزار شیشم و شہتوت، 20 ہزار سمبل و سریس کی افزائش، گرین کور میں واضح اضافہ متوقع ہے۔مریم اورنگزیب کیمطابق مون سون شجرکاری سے درجہ حرارت میں کمی، زمینی کٹا کی روک تھام اور ہوا کے معیار میں بہتری آئے گی۔ سی ایم پی پی منصوبہ مقامی بایو ڈائیورسٹی کے تحفظ، زمینی نمی برقرار رکھنے اور موسمی شدت کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں