فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ کے رہنما اور سابق ٹاون نائب ناظم جناح ٹاون ذوالفقار احمد شیخ نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کو عوام دوست اور فلاحی بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی ہے ۔پنجاب کے آئندہ مالی سال کے ٹیکس فری بجٹ میں مزدور ،کسان سمیت ہر طبقے کیلئے ریلیف موجود ہے مزدور کی کم از کم اجرت بڑھا کر 40 ہزار روپے ماہانہ کردی گئی ہے۔وزیر اعلی آسان کاروبار فنانس اور وزیر اعلی آسان کاروبار کارڈ سکیمو ں کے تحت رواں مالی سال 70ار ب روپے کے بلاسود قرضے جاری کئے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سمال انڈسٹریل اسٹیٹس میں 7۔ 2ارب روپے کی لاگت سے عدم دستیاب سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔




