پنجاب حکومت نے چینی سپلائی بہتر کرنے کیلئے نئے فارمولے پر غور شروع کردیا

لاہور ( بیو رو چیف )پنجاب حکومت نے چینی کی سپلائی بہتر کرنے کیلئے نیا فارمولہ لانے پرغور شروع کردیا، گھریلو کوٹہ بڑھاکر 50فیصد تک کرنیکی تجویز ہے۔پنجاب بھر میں آئندہ چینی کی ترسیل کیلئے نئے نظام١ لانے پر بھی غور کیا جارہا ہے، چینی کا آدھا اسٹاک حصہ ڈپٹی کمشنر جبکہ باقی بروکرز کے ذریعے سپلائی کیے جانے کی تجویز دیدی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گھریلو کوٹہ بڑھاکر پچاس فیصد تک کرنے کی تجویز ہے، کمرشل صارف کیلئے 70فیصد تک کوٹہ فراہم کیا جاتا ہے، اقدام سے سٹے بازی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔کین کمشنر پنجاب نوید شہزاد مرزا کی سربراہی میں کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس میں اس حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں کمیٹی ممبران اور شوگر ملز نمائندگان بھی شریک ہوئے، اس حوالے سے حتمی فیصلہ مشاورت سے کرنے پر زور دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں