پنجاب حکومت کا اپنی چھت اپنا گھر پروگرام منفرد ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شر یف کیطرف سے پنجاب میں مختلف پراجیکٹس اورعوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں جو عملی اقدامات کررہی ہیں وہ تاریخ جصہ رہیں گے دھی رانی پروگرام اپنی چھت اپنا گھرایسے منصوبے ہیں جو ترجیحات میں ضروری ہیں ان کی کارکردگی کاکوئی صوبہ بھی مقابلہ نہیں کرسکتا-ان کا کہنا تھا کہ باکو میں اپنی چھت اپنا گھر” کا پویلین غیرملکی مہمانوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔ پنجاب حکومت کا اپنی چھت اپنا گھر پروگرام دنیا کا سب سے بڑا اور منفرد پروگرام ہے، اس پروگرام کے تحت 1 لاکھ گھر مکمل ہوچکے ہیں،60 ہزار گھروں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نوازشریف کا 5 سال میں 5 لاکھ خاندانوں کو انکی چھت فراہم کرنے کا ٹارگٹ ہے، پنجاب میں کام ہورہا ہے تو دنیا اس حقیقت کو تسلیم کررہی ہے، پنجاب منصوبوں فائلوں میں نہیں گرانڈ پر ڈلیور کرتے نظر آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو مریم نوازشریف سے کارکردگی میں مقابلہ نہیں کرسکتے انہیں تنقید کی بجائے تقلیدکرنی چاہئے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں