لاہور (بیوروچیف) پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کاروباری افراد کیلئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرپیغام دیتے ہوئے کہا حکومت پنجاب نے”ای بز”پورٹل کاآغاز کر د یا ہے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے بتایا کہ ای بز کاروباری سہولت اور آسانیوں کے فروغ کیلئے انقلابی قدم ہے۔ای بز سرمایہ کاروں کو اجازت نامے، لائسنس کی سہولت فراہم کرتا ہے۔رجسٹریشن ،لینڈ یوز کنورژن کی آن لائن سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔ کاروباری افراد دفاتر یا گھروں میں بیٹھ کرسہولتیں حاصل کر سکتے ہیں۔ای بز مزید شفاف، موثر اور کاروبار دوست پنجاب میں ایک اہم پیشرفت ہے۔




