پنجاب حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے’ صوبائی وزیر کھیل

لاہور (سپورٹس نیوز) فلپائن کے شہر منیلا میں منعقد ہونے والے ایشیا پیسفک پیڈل کپ (APPC) میں شرکت کے لیے روانہ ہونے والی قومی ٹیم کے اعزاز میں دی پیڈل کلیکٹو اور پریسکاٹ ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان ملک فیصل ایوب کھوکھر اور وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے مصنوعی ذہانت و خصوصی اقدامات علی ڈار نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔صوبائی وزیر کھیل نے قومی ٹیم سے ملاقات کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو ایشیا پیسفک پیڈل کپ میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ “آپ صرف ایک ٹیم نہیں بلکہ پاکستان کے سفیر بن کر جا رہے ہیں، پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، ہمیں یقین ہے کہ آپ اپنی محنت، جذبے اور بہترین کھیل کے ذریعے قومی پرچم کو سربلند کرتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کریں گے۔ کھیلوں کے فروغ کے لیے بھی بھرپور اقدامات کر رہی ہے تاکہ نوجوانوں کو عالمی معیار کی سہولیات اور آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کیے جا سکیں۔صوبائی وزیر کھیل نے اس موقع پر اعلان کیا کہ محرم الحرام کے بعد محکمہ اسپورٹس پنجاب اور مصنوعی ذہانت کے شعبے کے اشتراک سے ایک بڑے پیڈل ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ سیالکوٹ میں جلد نئے پیڈل کورٹ کا افتتاح کیا جائے گا جبکہ صوبہ بھر کے مختلف شہروں میں مزید 14 جدید پیڈل کورٹس تعمیر کیے جا رہے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں