پنجاب حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے،بیرسٹر راجہ دانیال،میاں ساجد الرحمن

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ویمن کالج گلستا ن کالونی کے بلاک میں نیٹ بال انٹر چیمپئن شپ مقابلے جاری، چیمپئن شپ کا افتتاح پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے بیرسٹر راجہ دانیال احمد اورمیاں ساجد الرحمان نے کیا، افتتاحی تقریب میں پہنچنے پر کالج انتظامیہ کی جانب سے مہمانوں کا بھر پور استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر راجہ دانیال اور میاں ساجد الرحمان نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبہ بھر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے ، جس کے لیے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اور تمام وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں، کھیل معاشرے میں امن اور ترقی کی راہ ہموار کرتے ہیں، طالبات کو کھیلوں میں بھر پور حصہ لیناچاہیے، اس سے ذہنی اور جسمانی فٹنس بہتر ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں