”پنجاب دھرتی رنگ”منصوبہ شروع کرنیکا فیصلہ

لاہور(بیوروچیف)پنجاب حکومت نے ”پنجاب دھرتی رنگ”منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق منصوبے کے مطابق آئندہ تین سال میں 3 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے جبکہ اس سکیم کو نئے مالی سال کے بجٹ میں شامل کیا جائے گا۔ منصوبے کے تحت ضلعی سطح پر کلچرل کمیٹیاں قائم کی جائیں گی جبکہ صوبے میں روایتی میلوں کو فروغ دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق بسنت، میلہ چراغاں سمیت مختلف ثقافتی و مذہبی تقریبات پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔علاوہ ازیں،فنکاروں اور ہنرمندوں کی تربیت اور سکل ڈیولپمنٹ پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں