چنیوٹ(نامہ نگار)محفوظ خوراک کی فراہمی کے لئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمیں متحرک ہیں۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے اشیا خورونوش کے معیار کی جانچ کیلئے 137انسپکشنز اور 52 ہزار روپے کے جرمانے عائدکئے۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایاکہ متعدد ملک شاپس،ہوٹلز اورمیٹ شاپس کی چیکنگ کی گئی اوردوران معائنہ ملک اور میٹ شاپس پرناقص صفائی اورورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی عدم موجود پائے گئے۔کریانہ سٹورز سے دوران معائنہ 5 کلو سے زائد ایکسپائرڈ مصنوعات برآمد کرکے تلف کر دی گئیں۔




