پنجاب میں امن وامان کی صورتحال پر سمجھوتہ نہیں ہو گا

لاہور (بیورو چیف) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ میرے خیال میں جو 90دن کا وقت دیا ہے، کوئی تحریک چلنے والی نہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سردار سلیم حیدر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور لاہور آئیں، وہ بار بار آئیں مگر پنجاب کے امن و امان کی صورتِ حال پر سمجھوتا نہیں ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں اپنی اپنی سیاست ضرور کریں مگر ملکی استحکام کو بھی مدِ نظر رکھیں۔سردار سلیم حیدر نے مزید کہا کہ پورا خاندان سیلاب میں بہہ گیا مگر کے پی حکومت کچھ نہ کر سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں