لاہور (بیوروچیف) وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈان جاری ہے۔ پنجاب پولیس نے رواں سال کے دوران لاہور سمیت مختلف اضلاع میں مجموعی طور پر 48ہزار 942 مقدمات درج کیے۔ لاہور سمیت صوبہ بھر سے بجلی چوری میں ملوث 32ہزار 985 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا یتھا کہ بجلی چوری کے 30ہزار 201 مقدمات کے چالان مکمل کر لئے ۔ خزانے کو نقصان پہنچا نے والے 2ہزار سے زائد ملزمان کو سزائیں ، جر ما نے کروائے گئے۔ یلاہور میں بجلی چوری کے 12 ہزار سے زائد مقدمات درج کر کے 15298 بجلی چور گرفتار کر لیا گیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈان جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کیخلاف ترجیحی کارروائیاں کی جائیں۔




