پنجاب میں جرائم کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے’مریم نواز

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں جرائم کا گراف مسلسل نیچے جا رہا ہے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایکس پر ٹویٹ کیا کہ نومبر2025ء میں جائیداد سے متعلق جرائم ،ڈکیتی، راہزنی، اسٹریٹ کرائم اور گاڑی/موٹر سائیکل چوری کی کالز میں 15 فیصد نمایاں کمی ریکارڈ ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ الحمدللہ، یہ واردات کالز کی سب سے کم تعداد ہے جو کئی سالوں میں سامنے آئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ سی سی ڈی اور لاہور پولیس آپریشنز ونگ کی مثالی ہم آہنگی اور مشترکہ حکمتِ عملی لاہور کو مزید محفوظ شہر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں