لاہور (بیوروچیف) پنجاب ٹریفک پولیس کے انتظامی ڈھانچے میں اہم تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ محکمہ نے صوبہ بھر میں ٹریفک پولیس کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز وزیراعلی پنجاب مریم نواز کو بھجوا دی ہے۔ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس میں تین نئی ذمہ داریاں متعارف کرائی جائیں گی جن میں انفورسمنٹ، فسیلیٹیٹر اور ریگولیٹر افسران شامل ہوں گے۔تجویز کے مطابق سیف سٹی کیمروں کو زیادہ سے زیادہ ٹریفک چالان کے لیے استعمال کیا جائے گا جبکہ ان علاقوں میں جہاں کیمرے موجود نہیں، وہاں انفورسمنٹ پولیس اہلکار چالان کریں گے۔




