پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مزید5ارب جاری

لاہور (بیوروچیف) پنجاب حکومت نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مزید 5ارب روپے جاری کر دیے ہیں۔محکمہ خزانہ کی جانب سے یہ فنڈز محکمہ بلدیات کو فراہم کیے گئے ہیں تاکہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کی جا سکے۔ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ اس پروگرام کیلئے پہلے ہی 14ارب روپے جاری کر چکا ہے، جبکہ محکمہ بلدیات کی جانب سے مزید 4ارب روپے کی درخواست بھی کی گئی تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ اس بجٹ کے ذریعے صوبے کے 52 شہروں میں سیوریج سسٹم اور سٹریٹ لائٹس کو اپ گریڈ کیا جائے گا، جس سے شہری سہولیات میں بہتری آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں