وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوریاں دی گئیں’ قائداعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں مزید 200 ایکڑ رقبے کی توسیع’ پنجاب میں ایکسل لوڈ مینجمنٹ نظام’ سیلاب سے بچائو’ دریائوں کا کٹائو روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات اور تیز ترین انشورنس کمپنی کا قیام اور ”اپنا کھیت اپنا روزگار” سکیم شروع کرنیکی منظوری دینا خوش آئند ہے، اجلاس میں بتایا گیا کہ ”اپنا کھیت اپنا روزگار” سکیم میں اب تک تقریباً دو لاکھ خاندانوں کی ایپلی کیشنز موصول ہو چکی ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ”اپنا کھیت اپنا روزگار” سکیم کی کڑی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ شہریوں کو اس سکیم کی پوری معلومات ایک کلک پر مہیا ہونی چاہیے، صوبائی کابینہ نے مری گلاس ٹرین منصوبے کیلئے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کی تنخواہوں اور الائونسز کی منظوری دیدی جبکہ مریم کو بتائیں پروگرام کی اہلیت کے معیار اور فنانشل ایلوکیشن میں تبدیلی اور سیلاب سے بچائو اور دریائوں کے کٹائو کو روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات’ پوٹھوہار میں زراعت کی تبدیلی کے منصوبے اور سبسڈی’ پراونشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی تنظیم اور استعداد کار بڑھانے’ انسداد پرتشدد انتہا پسندی ایکٹ 2025 میں ترمیم’ اینٹی ٹیررزم ایکٹ 1997ء میں ترمیم’ صوبائی ٹریفک مینجمنٹ اینڈ کمانڈ سنٹر کے قیام’ داتا دربار ہسپتال کا انتظام محکمہ اوقاف کے زیرکنٹرول لینے کی منظوری دی گئی’ ضلع فیصل آباد’ ساہیوال اور میانوالی میں سڑکوں کی بحالی کی مزید سکیموں کی منظوری دینا خوش آئند ہے، اس سے آمدورفت میں آسانی پیدا ہو گی اور لوگوں کو سفر کے دوران جن مشکلات اور دشواریوں کا سامنا ہے، ان سے نجات حاصل کرنے میں بڑی مدد ملے گی، اس کے علاوہ جن درجنوں منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے ان سے لوگوں کو درپیش مسائل حل ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے لیے آسانیاں پیدا ہونگی، صوبائی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ جو صنعت لگانا چاہتا ہے، ضرور لگائے، مکمل معاونت کرینگے، صنعت کار اپنا کنسٹرکشن پلان لیکر آئیں، انڈسٹری لگانے کا عمل بالکل آسان بنایا جائے گا، انڈسٹری لگانے کیلئے این او سیز اور دیگر منظوریوں میں کوئی رکاوٹ یا مسائل پیدا نہیں ہونے چاہیے، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صنعتوں کے فروغ کیلئے حوصلہ افزاء باتیں کیں، یقینی طور پر اس سے ملک میں صنعتی سرگرمیوں کو بڑھانے میں بڑی مدد ملے گی اور صنعتی ترقی میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور معاشی استحکام کیلئے بھی بڑی مددگار ثابت ہو گی، ان کا یہ کہنا بھی قابل تحسین ہے کہ پہلے خرچ کر کے بعد میں بل بھیج دینا کسی صورت قبول نہیں’ ہر خرچے سے پہلے آگاہ کیا جائے، حکومت پر واجبات کا بوجھ ڈالنے کی عادت برداشت نہیں کی جائے گی، حکومت کام کروالے اور ادائیگی نہ کرے یہ مجھے قطعاً قبول نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے اس اقدام سے شفافیت کو فروغ ملے گا، صوبائی کابینہ نے جن منصوبوں کی منظوری دی وہ بہت اہمیت کے حامل ہیں اور یقینی طور پر یہ صوبہ کی ترقی اور عوام کو بہترین سہولتیں میسر ہونے کا باعث بنیں گے۔




