لاہور(بیورو چیف)پنجاب یونیورسٹی لائبریری بک کلب کے زیر اہتمام یومِ کشمیر کے سلسلے میں ایک ادبی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف لائبریرین محمد آصف خان، شعبہ کشمیریات کی اسسٹنٹ پروفیسرز ڈاکٹر ثمینہ کوثر اور ڈاکٹر نادیہ مہردین، اساتذہ، محققین، طلبہ اور کتابوں سے محبت کرنے والے افراد نے شرکت کی۔ڈاکٹر ثمینہ کوثر نے جی ایم ڈی صوفی کی کتاب’کاشر’پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کشمیر کی تاریخی ارتقاء ، ثقافتی ورثے اور فکری سرمائے کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کشمیر کے ماضی کو سمجھے بغیر اس کے موجودہ حالات کو صحیح طور پر نہیں سمجھا جا سکتا۔




