صفدرآباد(نامہ نگار)صدر پنشنرز ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن حاجی عبد الرحمٰن،چیئرمین پنشنرز سوسائٹی تحصیل صفدرآباد ملک بشیر احمد شاہد نے کہا ہے کہ حالیہ بجٹ میںپنجاب حکومت نے پنشنرز کی پنشن میں 5% اضافہ کیا ہے جو کہ انتہائی نا مناسب ہے۔پنشنر کو اپنا گھر چلانے کے لئے کم از کم اتنی پنشن تو دی جائے جس سے ان کی زندگی کے ایام آسانی سے گزر سکیں۔صرف5% اضافہ تو اونٹ کے منہ میںزیرہ کے مترادف ہے۔اتنے کم اضافہ کی خبر پر تو عوام کو بھی ہنسی آئی ہے۔مانا کہ حکومت کی بھی بہت سی مشکلات ہیںتاہم بوڑھے پنشنرز تو حکومت پر ہی آس لگا سکتے ہیں۔ہماری التجا ہے کہ بوڑھے پنشنرز پر خدارا رحم کیا جائے اور ان کی پنشن میںتنخواہوں کے برابر 10% اضافہ کیا جائے،بوڑھے پنشنرز دعائیں گے۔




