فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں آج پھر مزید63ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے، درجنوں شہریوں کی موٹر سائیکلیں چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر دوشیزہ کو بے آبرو، 7خواتین اور لڑکے کو اغوا کر لیا، پولیس مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ گڑھ کے علاقہ541گ ب کے رمضان کی جواں سالہ بیٹی (خ) کو اوباش ملزم عدنان نے زیادتی کا نشانہ بنایا، غلام محمد آباد کے علاقہ غوثیہ آباد کے رہائشی مزمل علی کی ہمشیرہ (ش) کو نامعلوم ملزمان، ملت ٹائون کے علاقہ کچی آباد ی سے نشاط آباد کی نسرین بی بی کی بیٹی (الف) کو ملزمان عمران وغیرہ، ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ فاروق آباد کے بشیر کی اہلیہ (ش) کو نامعلوم ملزمان، روشن والا کے علاقہ 243ر۔ب کے محمود حسین کی بیٹی (م) کو ملزمان علی رضا وغیرہ، ٹھیکری والا کے علاقہ 71ج ب کے عباس کی بیٹی (ک) کو نامعلوم، جڑانوالہ کے علاقہ123گ ب کے تیمور کی بیٹی (ت) کو نامعلوم، 273گ ب کی خاتون بی بی کی بیٹی (الف) کو ملزمان طیب وغیرہ اور ایئر پورٹ کے علاقہ 66ج ب شوکت علی کا بیٹا سہیل انجم گھر سے سودا سلف لینے نکلا، واپس نہ آیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ گمٹی چوک کے قریب عبدالمجید کی شاپ سے لاکھوں کا کپڑا چوری، شاداب کالونی کے حاجی خان سے 6ہزار وفون، رسول پورہ کے لیاقت کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی سامان چوری، غلام محمد آباد کے اسد سے نقدی وفون، ڈھیرہ سائیں قبرستان کے قریب رحمان سے جھپٹا مار کر فون، غلام محمد آباد اے بلاک کے ذیشان سے جھپٹا مار کر فون، ستیانہ روڈ احسان یوسف روڈ پر عامر سے سوا لاکھ وفون، جمیل آباد کے منور حسین سے بنک کے باہر 50ہزار وفون چھین لیا، 204ر۔ب ملک پور کے غلام شبیر کے گھر سے زیورات، نقدی چوری، SOSسکول کے باہر نعمان کی اہلیہ سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، منصورآباد مین بازار میں لال دین سے نقدی وفون چھین لیا، 100ج ب میں احسان کی حویلی سے قیمتی سامان چوری، 6ج ب کے شمشیر کے ڈیرہ سے 4بکرے چوری کر لئے، چک جھمرہ شاہین چوک پھاٹک کے قریب علی شان سے نقدی وفون، 189ر۔ب کے ابو بکر کے زیر تعمیر گھر سے لاکھوں کا سامان چوری، سمندری روڈ العزیز ہوٹل کے باہر زاہد سے نقدی وفون، ذوالفقار کالونی کے ذیشان سے 40ہزار وفون، بٹالہ سٹریٹ کے قریب عثمان سے نقدی چھین لی، بوہڑ چوک کے قریب فضل سے 25ہزار وفون، جھال خانوآنہ انڈر پاس کے قریب ارسلان کی اہلیہ سے پرس چھین لیا، فیکٹری ایریا سے عدیل کی شاپ سے نقدی وسامان چوری، 248ر۔ب کے توصیف کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری، منصور آباد کے ریاض جاوید سے ایک لاکھ وفون، سبز منڈی سدھار کے صغیر کے گودام سے لاکھوں کا سامان چوری، الٰہی آباد کے علی شان سے20ہزار، الٰہی آباد کے اعجاز کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی وقیمتی سامان چوری، جڑانوالہ روڈ پر اشفاق احمد سے 45ہزار وفون، پنجاب ہائوسنگ کالونی کے مراتب علی کے گھر کا صفایا کر دیا، 240گ ب موڑ کے اشفاق کے ڈیرہ سے اجناس چوری، 118گ ب کے علی رضا سے ڈیڑھ لاکھ وفون، 90گ ب کے اسامہ بہادر سے سوا لاکھ کا سامان چوری، موضع لنڈیانوالہ کے زاہد کے ڈیرہ سے ایک لاکھ، 651گ ب کے ابرار کے ڈیرہ سے 2لاکھ کا سامان چوری، 261ر۔ب کے حسنین علی کے گھر سے قیمتی سامان چوری، 216ر۔ب کے عباس علی کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، 74ر۔ب کے احتشام کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 266ر۔ب کے اقبال کی حویلی سے نقدی اور بکرے چوری،406گ ب کے عمران کے ڈیرہ سے سولر سسٹم چوری، پنڈی شیخ موسیٰ کے علی کاظم کے ڈیرے سے مویشی چوری، 511گ ب کے فضل کی حویلی سے مویشی چوری، 465گ ب کے افضال احمد سے موٹر سائیکل نقدی وفون چھین لیا، دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا، پولیس ڈاکوئوں اور چوروں کا سراغ نہ لگا سکی۔ علاوہ ازیں چناب کلب کے باہر فرہاد، رسول پارک کے عقیل احمد، ملت ٹائون کے جواد فاروق، یوسف آباد کے عثمان شبیر، نشاط آباد کے عبدالرحمن، بٹالہ کالونی کے عثمان،66ج ب کے ارسلان،255ر۔ب کے علی حسین، 39گ ب کے اسد، 612گ ب کے عارف اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔




