پولیس بے بس،آج پھر72ڈاکے،اغوا کی 10وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ملک کا تیسرا بڑا شہر فیصل آباد ڈاکوئوں اورچوروں کی آماجگاہ بن گیا’ آج پھر مزید72مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے لاکھوں کے زیورات اور نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین لیے، درجنوں شہریوں کو موٹرسائیکلوں اوررکشوں سے محروم کر دیاگیا جبکہ اوباش افرادنے سبز باغ دکھا کر 9خواتین اور لڑکے کو اغوا کر لیا’پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق سرگودھا روڈ کے علاقہ نور پور کی ناہید کوثر کی بیٹی (ع)، منصور آباد کے علاقہ امین ٹائون کی شبانہ کی بیٹی (الف)، ساندل بار کے علاقہ 31ج ب کی عذرا بی بی کی جواں سالہ بیٹی (الف) کو نا معلوم ملزمان، ڈجکوٹ کے عبدالرحمن کی ہمشیرہ (یے) کو ملزمان اللہ دتہ، تھانہ ایئر پور ٹ کے علاقہ 66ج ب کے احسان علی کی بیٹی (ث) کو نامعلوم، دھاندرہ کی روبینہ کوثر کی بیٹی (ف)، شہناز بی بی کی بیٹی (ک)’ کھڑیانوالہ کے علاقہ 210ر۔ب کے اکرم کی بیٹی (س) کو نامعلوم اور بلوچنی کے علاقہ 96ر۔ب کے سجاد کی اہلیہ (ر) کو ملزمان سفیان وغیرہ نے اغوا کر لیا’ ٹھیکریوالہ کے علاقہ 68ج ب کے عبدالمجید کا بیٹا گھر سے سودا سلف لینے نکلا واپس نہ آیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ جبکہ مدینہ ٹائون کے وائی بلاک کے شاہ رخ، امتیاز کے گھر کے تالے توڑ کر چور75لاکھ روپے مالیت کے زیورات، نقدی اور قیمتی سامان لے اڑے، جیل روڈ امباں والی پل کے قریب احمد علی سے نقدی وفون، چناب کلب کے قریب نعمان سے جھپٹا مار کر قیمتی فون چھین لیا، گرو نانک پورہ کے سبط حسن سے نقدی وفون، مرضی پورہ کے احسان علی کے گھر سے 8لاکھ کا سامان چوری، فیض آباد کے قریب ماریہ نسیم سے جھپٹا مار کر پرس، خواجہ ٹائون کے محمود سے نقدی وفون، اعظم آباد کے عمران کے گھر کا صفایا کر دیا، خواجہ ٹائون کے شہباز مسیح کے گھر سے قیمتی سامان چوری،کینال روڈ سوزوکی شو روم کے قریب اسلم سے جھپٹا مار کر فون، ملت چوک میں فیضان سے موٹر سائیکل چھین لی، نعمت ٹائون کے سہیل بشیر سے 50ہزار وفون، منیر پارک کے احسان سے نقدی وفون، ملت چوک کے قریب عدنان سے نقدی وفون چھین لیا، 141ر۔ب کے شبیر کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، 162ر۔ب کے اخلاق سے70ہزار وفون، 110ج ب کے تطہیر الحسن کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی، 153ر۔ب کے بلال سے اڑھائی لاکھ چھین لیے، مراد کالونی کے مظفر علی سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ گلبرگ گرین کے عمران ریاض کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ فون’ مدنی چوک سمن آباد کے محمدمجاہد سے نقدی’ فون’ سیٹلائٹ ٹائون سمن آباد کے آصف سے نقدی’ ٹاٹا بازار کے انس کی دکان کے تالے توڑ کر 5لاکھ کا کپڑا چوری کر لیا’ پرتاب نگر کے ارشاد سے 2لاکھ چھین لیے’ بابر چوک کے قریب عدیل سے 10ہزار’ ملکھانوالہ کے قریب زبیر سے موٹرسائیکل’ نقدی چھین لی’ یوسف ٹائون کے قریب سکول ٹیچر بشریٰ بی بی سے پرس چھین لیا’ عوامی ٹائون کے افضل کے گھر لاکھوں لوٹ لیے’ خانوآنہ کے احسان کے زیرتعمیر گھر سے قیمتی سامان چوری’ جھنگ روڈ پر شیل پمپ کے قریب رفیع کو لوٹ لیا’ 75 ج ب کی شگفتہ بی بی کے گھر کا صفایا کر دیا’ 246 رب کے آصف اعظم کے نجی سکول سے سامان چوری’ جھنڈا سنگھ کے کاظم سے نقدی’ فون’ روشن والا کے قریب شاہ زمان سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون چھین لیا’ 263 رب کے ابرار سے نقدی’ فون’ جھنگ روڈ کے سید حامد کے گھر سے 5لاکھ کے زیورات’ نقدی چوری’ 241 رب کے عثمان کی دکان سے لاکھوں کا سامان چوری’ 67 ج ب کے یٰسین سے 30ہزار’ فون’ جڑانوالہ پینسرہ بلڈنگ کے تالے توڑ کر سامان چوری’ 122 گ ب کے ذوالفقار سے 46ہزار’ کلائی گھڑی چھین لی’ 123 گ ب کے نعیم شہزاد کے ڈلیوری بوائے سے 8لاکھ 62ہزار کا سامان لوٹ لیا’ 61 گ ب کے الیاس سے 40ہزار’ فون’ 121 گ ب کے یاسر نیازی سے 55ہزار’ فون’ 229 گ ب کے شاہد اقبال کی حویلی سے مویشی چوری’ 569 گ ب کے سعود کے ڈیرہ سے سامان چوری’ 75 رب کے شفاقت علی کی دکان کے تالے توڑ کر سامان چوری’ 53 رب کے مشتاق کی حویلی سے مویشی چوری’ 57 رب کے ناصر محمود کی چھت سے قیمتی کبوتر چور لے اُڑے’ 452 گ ب کے عرفان سے نقدی’ فون’ 606 گ ب کے ظہور کے ڈیرہ سے انورٹر چوری’ 598 گ ب کے ظہور احمد سے 25ہزار وفون’ 506 گ ب کی شبانہ کوثر کے گھر سے سامان چوری’ 465 گ ب کے اسامہ سے 50ہزار’ فون چھین لیا اور دیگر وارداتوں میں بھی ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے۔ علاوہ ازیں لاری اڈا سے قیصر اعجاز’ سول ہسپتال سے ذیشان خادم’ مدن پورہ کے انس ندیم’ ملت ٹائون کے شہزاد’ وارث پورہ کے نعمان’ جڑانوالہ کے بشیر احمد اور دیگر کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں