فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں ڈاکوئوں اور چوروں نے ات مچا دی، آج پھر مزید39 وارداتو ں کے دوران لاکھوں کے زیورات، نقدی ، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین لیے، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر4خواتین کو اغوا کر لیا۔ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ، تفصیل کے مطابق بٹالہ کالونی کے علاقہ شادی پورہ کے پروین اختر کی بیٹی(ر) گھر سے بازار گئی واپس نہ آئی، چک جھمرہ سے رمضا ن کی اہلیہ(ن) کو ملزمان عارف وغیرہ، ایئر پورٹ کے علاقہ 66ج ب کے پرویز کی بیٹی(س) کو نامعلوم، بلوچنی کے علاقہ 97ر۔ ب کے احمد کی بیٹی(چ) کو نامعلوم نے اغوا کر لیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔جبکہ ڈائیوو روڈ پر راحیل سے2لاکھ و فون چھین لیا، غلام محمد آباد بی بلاک کے افضال سے نقدی و فون چھین لیا،زنیر ٹائون میں رحمان علی کے گودام سے بھاری مالیت کا سامان چوری، ارشد ٹائون کے شبیر کے گھر سے ساڑھے چار لاکھ نقدی و سامان چوری، پیپلز کالونی کے وقار علی کے گھر سے قیمتی سامان چوری، گلفشاں کالونی کے عمران کی والدہ سے زیورات و پریس چھین لیا، روضہ پارک کے اسحاق سے نقدی و فون چھین لیا،100ج ب کے عرفان سے36ہزار و فون، ملت روڈ پر شاہد سے10ہزار و فون چھین لیا، شیخوپورہ روڈ پر صدیق کے گودام سے قیمتی سامان چوری،187ر۔ب کے شاہ نواز کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 195ر۔ب کے اعظم سے60ہزار و فون، 47ر۔ب کے مظفر علی سے10ہزار و فون، ٹاٹا بازار کے قریب سمیع اللہ سے 1لاکھ و فون، قاسم آباد کے شاہد سے55ہزار و فون، نڑ والا بنگلہ کے قریب منور کے ڈیرہ سے بکرے چوری،70ج ب کے غلام مصطفی سے موٹر سائیکل نقدی و فون چھین لیا، 252ر۔ب کے ارشاد کی حویلی سے مویشی چوری،132گ ب کے بشارت علی کے رقبہ سے سامان چوری، ریڈکس روڈ پر علی رضا سے15ہزار و فون چھین لیا،214ر۔ب کے شفیق کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی قیمتی سامان چوری، شہباز ٹائون کے زوہیب کے دفتر سے پونے چار لاکھ چوری،86گ ب کے عبدالشکور کی حویلی سے مویشی چوری، 434گ ب کے ندیم کے گھر سے زیورات نقدی و فون، 283گ ب کے شرافت سے ڈیڑھ لاکھ چھین لیے، 412گ ب کے غلام علی کے رقبہ سے سامان چوری،409گ ب کے تنویر کے گھر کا صفایا کر دیا گیا،602گ ب کے ہارون کی حویلی سے مویشی چوری،ماموں کانجن کے عاصم سے نقدی و فون، چاہ آبے والا کے لیاقت علی کے ڈیرہ سے بکرے چوری، 226گ ب کے ارشد سے نقدی و فون چھین لیا دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا،علاوہ ازیں منصور آباد کے فیصل عثمان، 225ر۔ب کے آصف مسیح، فاروق آباد کے فیاض، 282گ ب کے عرفان، سمندری کے رفیق اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔




