فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا، آج پھر مزید45وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش ملزمان نے سبز باغ دکھا کر 3خواتین اور 3لڑکوں کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق بچیانہ کے علاقہ561گ ب کے رہائشی امیر کی بیٹی (ث) کو ملزمان دلاور وغیرہ، سمندری کے علاقہ 461گ ب کے ابرار کی ہمشیرہ (ن)کو ملزمان سانول وغیرہ، مرید والا کے علاقہ کے مظفر علی کی بیٹی (ث) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا’ پیپلز کالونی کے علاقہ کے عدنان حنیف کا بھائی شہزاد گھر سے ڈیوٹی پر گیا واپس نہ آیا’ نشاط آباد کے علاقہ6ج ب کے عارف کا 10سالہ بیٹا محمد احمد اور جڑانوالہ کے علاقہ 534گ ب کے نزاکت علی کا 14سالہ بیٹا احمد رضا گھر سے سودا سلف لینے نکلے واپس نہ آئے’ جنہیں نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا جبکہ چوک گھنٹہ گھر میں محمد عمر کی دکان کے تالے توڑ کر 9لاکھ کی نقدی، قیمتی فون چوری، قائم پورہ کے رانا کامران کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی فون چوری، صدیق اکبر ٹائون کے قریب عثمان سے 50ہزار وفون، 218ر۔ب کے عمران کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ مدینہ ٹائون کے فواد آصف کے گھر کے تالے 8تولے زیورات نقدی سامان چوری، گرین ریونیو کے قریب منیب سے 75ہزار وفون، 100ج ب کے مالک کے گھر کے باہر سے 2بکرے چوری، 110ر۔ب کے عمران ریاض کے ڈیرہ سے ٹیوب ویل کا سامان چوری، 158ر۔ب کے مشتاق سے نقدی وفون چھین لیا، 16ج ب کے ساجد علی کے ڈیرہ سے سولر سسٹم چوری، شریف پورہ کے آصف علی سے 50ہزار چھین لیے، بٹالہ کالونی کے قریب شاہ زیب سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، الائیڈ سٹی کے بسم اللہ کے گھر کے تالے توڑ کر ملکی و غیر ملکی کرنسی اور زیورات چور لے اڑے’ پیراڈائیز کے قریب شبیر حسین کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی او ر قیمتی سامان چوری، رسالہ روڈ پر ہاشم علی کی ورکشاپ سے بھاری مالیت کا سامان چوری، پرتاب نگر کے حشمت علی کی ہوزری سے قیمتی سامان چوری، 274ج ب کے غلام غوث سے پونے تین لاکھ، فون چھین لیے، 232ر۔ب کے طارق محمود سے نقدی وفون چھین لیا، محمود کالونی کے میاں خان کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی لوٹ لی، 57گ ب کے فیاض احمد کے ڈیرہ سے سولر پلیٹس چوری، 413گ ب کے محمد علی سے 25ہزار وفون، اڈا اواگت کے قریب اویس سے نقدی وفون چھین لیا، 401گ ب کے لیاقت علی کی دکان سے سامان چوری، خانوآنہ کے قریب عدیل سے نقدی وفون، 406گ ب کے ہدایت خان کے رقبہ سے ٹرانسفارمر چوری، 77گ ب کے صغیر سے 5ہزار وفون، گڑھ فتح شاہ کے نبیل کے ڈیرہ سے لاکھوںکا سامان چوری، 652گ ب کے اظہر خاں کے ڈیرہ سے سامان چوری، 53گ ب کے آصف کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’107گ ب کے تنویر سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون چھین لیا، 473گ ب کے ارسلان قمر سے ایک لاکھ چھین لیا، 151ر۔ب کے عثمان کے رقبہ سے سولر پلیٹس چوری اور دیگر وارداتوں میںلاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا۔ علاوہ ازیں گٹ والا پارک سے نذیر فرید، اقبال نگر سے مزمل،ستیانہ روڈ پر وقاص خرم، جھنگ روڈ پر سنوکر کلب سے عدیل، پرتاب نگر کے حشمت علی، مہر ٹائون جڑانوالہ سے یوسف علی، سول ہسپتال جڑانوالہ سے عبدالستار، 216ر۔ب کے لال محمد، قصبہ تاندلیانوالہ سے محمد سلیم اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔




