پولیس بے بس۔ 35وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان۔ مزاحمت پر لڑکی لہولہان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، آج پھر مزید35وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین لیے، جبکہ شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشے چور لے اڑے’ اوباش افراد نے دو لڑکیوں کو بے آبرو،4خواتین اور 6لڑکوں کو اغواء کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق مدینہ ٹائون کے علاقہ ڈھڈی والا کی عائشہ کی بیٹی (ث) کو اوباش ملزم علی وغیرہ،گڑھ کے علاقہ 453گ ب کی (ش) کو اوباش ملزم احمد نے سبز باغ دکھا کر ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، صدر کے علاقہ بابا فرید روڈ کے افضل کی اہلیہ (س) چار بچوں کے ہمراہ بازار گئی واپس نہ آئی، ملت ٹائون کے علاقہ 119ج ب کے عامر کی اہلیہ (الف) کو نامعلوم ملزمان، لنڈیانوالہ کے علاقہ 147گ ب کی اللہ رکھی کی بیٹی (الف) کو ملزمان میاں شیر وغیرہ، تاندلیانوالہ کے علاقہ 619گ ب کی حنا کی بیٹی (الف) کو نامعلوم ملزمان نے اغواء کر لیا، فیکٹری ایریا کے علاقہ سرسید ٹائون کے امین کا بیٹا عاصم، تھانہ صدر کے علاقہ220ر۔ب کے فلک شیر کا بھائی خالد، سمن آباد کے علاقہ کے صفدر علی کا بیٹا، جڑانوالہ کے علاقہ 72گ ب کے لطیف کا چچا زاد کزن ناصر، کھرڑیانوالہ کے علاقہ286ر۔ب کے اللہ دتہ کا بیٹا ابو بکر اور سٹی سمندری کے شرافت علی کا بیٹا گھر سے سودا سلف لینے گئے واپس نہ آئے’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ فرید ٹائون کے محسن علی کے گھر سے لاکھوں کی سولر پلیٹس چور لے گئے، کشمیر روڈ پر محمدلطیف کے آفس سے چار لاکھ کی رقم لے گئے، ساہیانوالہ کے ندیم خان کی شاپ کے تالے توڑ کر لاکھوں کی آرٹیفیشل جیولری اور دیگر سامان چوری، ہجویری ٹائون کے زین سے نقدی وفون، رسول پورہ کے عبدالرحمن کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، نقدی، سامان چوری، 208ر۔ب کے نوشیر کی عدم موجودگی میں گھر سے لاکھوں مالیت کا سامان چوری، کینال روڈ پر منظور حسین سے35ہزار وفون، مظفر کالونی میں سرفراز سے 63ہزار وفون چھین لیا، عید گاہ چوک میں فرقان سے 4لاکھ وفون، منان ٹائون کے مدثر کے گھر سے دو لاکھ کا سامان چوری، بھٹہ سٹاپ میں جاوید اقبال کے کلینک سے الٹراسائونڈ مشین چوری’ ائیرپورٹ کے علاقہ سیم نالہ کے قریب جواد سے 70ہزار چھین لیے’ 251 رب کے ناصر کی دکان سے سوٹ چوری’ 235 رب کے نعمان کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ سمندری روڈ پر ہارون سے اڑھائی لاکھ’ فون’ کلائی گھڑی چھین لی’ بابر چوک کے قریب اعجاز کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی لوٹ لی’ 113 گ ب کے آصف کے گھر کے تالے توڑ کر 5لاکھ کا سامان چوری’ 399 گ ب کے ناصر علی سے 10ہزار’ فون’ 509 گ ب کے افتخار حسین کے گھر کے تالے توڑ کر 25لاکھ کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان چوری’ 509 گ ب کے عرفان سالک کے گھر سے 19لاکھ کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا’ 444 گ ب کے نصیر احمد سے ایک لاکھ’ فون چھین لیا اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں منصورآباد سے عمران طاہر’ ملت ٹائون سے اسد عباس’ کوہ نور چوک سے شان علی’ گلشن رفیق کالونی کے زاہد’ ڈھینگا پھاٹک کے قریب ندیم’ محلہ مصطفی آباد کے محمد وسیم’ اشرف آباد کے یاسر محمود اور دیگر کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اُڑے’ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ نہ لگا سکی۔دریں ثنائ۔فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ منصورآباد کے علاقہ گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول شیخوپورہ روڈ مانانوالہ پر اتھرے ڈاکوئوں نے موٹرسائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر 20سالہ لڑکی کو گولی مار کر لہولہان کر دیا، مضروبہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 203 رب مانانوالہ کی رہائشی 20سالہ کشف دختر بشیر احمد موٹرسائیکل پر سامان لیکر آ رہی تھی کہ جب وہ گھر کے قریب پہنچی تو اتھرے ڈاکوئوں نے گھیر لیا اور گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کی تو لڑکی نے مزاحمت کرتے ہوئے شور مچایا تو مسلح ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی، گولیاں لڑکی کے ٹانگ میں لگنے سے بری طرح زخمی ہو گئی تو ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور زخمی لڑکی کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر کے ڈاکوئوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں