پولیس بے بس/چوری،ڈکیتی کی مزید42وارداتیں،11اغوا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ڈاکوئوں اور چوروں کی آماجگاہ بن گیا’ آج پھر مزید 42وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات، نقدی اور موبائل فونز چھین لئے گئے، جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 6خواتین اور 5نوجوانوںکو اغواء کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کیمطابق نشاط آباد کے علاقہ 100ج ب کے رحمان کی ہمشیرہ (خ)، ملت ٹائون کے علاقہ کے ذکاء اللہ کی بیٹی (م) کو نامعلوم ملزمان، ساہیانوالہ کے علاقہ 275ج ب کے منور حسین کی اہلیہ (ر) کو ملزم فاروق وغیرہ، بٹالہ کالونی کے علاقہ برکت پورہ کے آفتاب کی بیٹی (الف) کو ملزمان طارق وغیرہ، ستیانہ کے علاقہ 39گ ب کی پروین کی بیٹی (الف) کو ملزمان شہباز وغیرہ، باہلک کے علاقہ 600گ ب کے علی رضا کی ہمشیرہ (ع) کو ملزمان امانت وغیرہ نے اغواء کر لیا، غلام محمد آباد کے علاقہ ملت ٹائون کے عمران کا بیٹی حسنین، مدن پورہ کے زوہیب اکرم کا بھائی عمران، 202ر۔ب گٹی کے نصیر کا بھائی مدثر، جڑانوالہ کے علاقہ 534گ ب کے ذیشان اکبرکا بھائی رضوان اکبر اور قصبہ سمندری کے اشفاق کا بیٹا ارسلان گھر سے سودا سلف لینے گئے واپس نہ آئے’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ سدھوپورہ کے عمران کے گھر سے نقدی، لیپ ٹاپ اور کمپوٹر سسٹم چوری کر لیا، غلام محمد آباد کے غفران کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات، نقدی اور جاتے ہوئے موٹر سائیکل بھی لے گئے، قدرت آباد کے عمران علی کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، گجر پیر دربار کے قریب ندیم کے گھر سے 4لاکھ کے زیورات، نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا، النجف کالونی کے قریب نبیل سے جھپٹا مار کر فو ن چھین لیا، سوساں روڈ پر حنیف پاشا سے 30ہزار وفون، حسن ولاز کے باہر آفتاب سے قیمتی فون چھین لیا، کینال روڈ پر انور سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون چھین لیا، لاثانی پلی کے قریب جمیل کی والدہ سے پرس چھین لیا، 275ج ب کے عاطف سے 60ہزار وفون، سمندری روڈ شیل پمپ کے قریب جمیل کی والدہ سے پرس چھین لیا، حسیب شہید کالونی کے افضل سے نقدی وفون چھین لیا، 263ر۔ب کے صدام حسین کی دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں کا سامان چور لے اڑے، 232ر۔ب کے خالد کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی چور لے اڑے، ملکھانوالہ کے نعیم کی فیکٹری سے قیمتی سامان چوری، لیاقت ٹائون کے افتخار کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات’ سامان چوری، 104گ ب کے رضوان کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، 112گ ب کے ذیشان سے 25ہزار وفون،64گ ب کے سخاوت علی کے دفتر سے سولر سسٹم چوری، 40گ ب کے شکیل کے ڈیرہ سے پیٹرانجن چوری، 129گ ب کے اصغر علی کے ڈیرہ سے پیٹر انجن چوری، 642گ ب کے شان سے 12ہزار وفون چھین لیا، 561گ ب کے عمیر کے ڈیرہ سے سولر پلیٹس چوری، 266ر۔ب کے عمر فاروق کے گودام سے سامان چوری،200ر۔ب کے وسیم کے ڈیرہ سے بکرے چوری، 266ر۔ب کے قریب طاہر سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون چھین لیا، کوٹ فضل دین کے زمیندار شبیر نواز کے ڈیرہ سے سہاگہ چوری، 415ر۔ب کے غضنفر عباس کے ڈیرہ سے لاکھوں کی سولر پلیٹس چوری، 493گ ب کے ثریا بی بی کے گھر سے 7لاکھ کے زیورات’ نقدی چوری، 210گ ب کی شازیہ بی بی کی حویلی سے بکرے چوری، 493گ ب کے آصف کی ورکشاپ سے سامان چوری اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں ملت روڈ سے اظہر، 39گ ب کے زمان، 625گ ب کے عاشق علی اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں