پولیس مقابلہ ، ریپ کا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

ساہیوال(بیورو چیف) تھانہ اوکانوالہ بنگلہ کی حدود میں پولیس مقابلہ ریپ مقدمہ میں مطلو ب ملزم زخمی حالت میں گرفتارشہریوں خصوصاً خواتین کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ اوکانوالہ بسلسلہ گشت و پڑتال جرائم اڈا اوکانوالہ بنگلہ موجود تھی کہ مخبر نے اطلاع دی کہ مقدمہ نمبر 186/26بجرم 365B/376(iii)ت پ میں مطلوب ملزم علی حیدر اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر 54/12ـL روڈ سے گزر رہا ہے۔ پولیس پارٹی نے باغ امرود بحد 53/12ـL کے قریب مشتبہ افراد کو رکنے کااشارہ کیا تو ملزمان نے موٹر سائیکل پھینک کر باغ کی جانب فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کو بارہا فائرنگ بند کرنے اور اپنے آپ کو قانون کے حوالے کرنے کی وارننگ دی گئی تاہم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ مسلسل جاری رہاکچھ دیر بعد فائرنگ رکنے پر سرچ آپریشن کے دوران ایک ملزم ساتھیوں کے فائر لگنے سے زخمی حالت میں پایا گیا جس نے دریافت پر اپنا نام و پتہ علی حیدر ولد شوکت علی قوم گجر سکنہ 87/12ـL بتایا۔ملزم کے قبضہ سے ایک عدد پسٹل 30 بور، متعدد خول اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی جبکہ ملزم کے دو ساتھی اندھیرے اور باغات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش کے لیے پولیس کا سرچ آپریس جاری ہے۔ ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں خصوصاً خواتین کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں