پولیس ناکام،آج پھر54ڈاکے،اغوا کی7وارداتیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ جاری’ آج پھر مزید 54 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان’ موبائل فونز چھین کر لے گئے’ موٹرسائیکل چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان’ موبائل فونز چھین کر لے گئے’ موٹرسائیکل چوروں کے گروہ متعدد شہریوں کو پیدل کر گئے’ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 4لڑکیوں اور 3نوجوانوں کو اغواء کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ 52 ج ب کے رہائشی طارق کی اہلیہ (الف) کو دو بچوں سمیت اغواء کر لیا’ ساندل بار کے علاقہ 61ج ب کی زبیدہ بی بی کی جواں سالہ بیٹی (ح)’ جڑانوالہ کے علاقہ ننکانہ روڈ کے رہائشی رمضان کی بیٹی (ک) کو نامعلوم’ سمندری کے علاقہ محلہ اشرف آباد کے شعبان کی بیٹی (ز) کو سلمان نے اغواء کر لیا’ غلام محمد آباد کے علاقہ رضوان ٹائون کے منصب علی کا بھائی غلام مصطفی’ گلبرگ کے علاقہ رضاآباد کی سلمیٰ بی بی کا شوہر سعید اور جڑانوالہ کے علاقہ 429گ ب کے مزمل حسین کا بیٹا علی گھر سے سودا سلف لینے گئے واپس نہ آئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ چناب کلب چوک کے قریب مدثر سے جھپٹا مار کر فون’ باغ جناح کے باہر محمد عثمان سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے قریب رضوان سے 23ہزار’ فون’ شہباز ٹائون میں عرفان حیدر کی دکان سے سامان چوری’ گلبرگ کے حبیب اﷲ سے نقدی’ فون’ چاندنی چوک غلام محمد آباد کے نثار احمد کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری’ رشیدآباد کے قریب اصغر علی سے 50ہزار’ فون’ چراغ چوک کے قریب عالم سے ساڑھے تین لاکھ روپے’ فون’ سبزی منڈی غلام محمد آباد کے قریب خالد محمود سے نقدی’ فون’ چراغ ٹائون کے انس سے لیپ ٹاپ’ طلائی انگوٹھی’ نقدی چھین لی’ مدینہ آباد کے تابش سے نقدی’ فون’ مدن پورہ کے مرتضیٰ سے نقدی’ فون’ کینال روڈ 4چک پل کے قریب عرفان سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ نیو گرین ٹائون کے جاوید کے گھر سے سامان چوری’ مسلم ٹائون کے جواد احمد کی گھریلو ملازمائیں 12لاکھ کے زیورات’ نقدی لے اُڑیں’ 51 ج ب کے اسد اﷲ سے 16ہزار’ فون’ پیپلزکالونی کے بلال سے نقدی’ فون’ جیون سنگھ والا کے ماجد حسین سے کیری ڈبہ چھین لیا’ مدینہ ٹائون ایکس بلاک کے عامر شہزاد سے 60ہزار’ فون’ باوا چک کے قریب امان اﷲ کی گدھا ریڑھی چوری’ خانوآنہ بائی پاس کے قریب نجف شاہد سے 20ہزار’ فون’ 241 رب کے شہزاد کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ سامان’ 243رب کے محسدن سے 15ہزار’ فون’ ذوالفقار کالونی کے عدیل رحمانی کے گھر سے 95ہزار روپے’ لاکھوں کے زیورات چوری’ ہلال روڈ پر شفیق کی دکان سے بھاری مالیت کا سامان چور لے اُڑے’ میاں چوک کے قریب عمران شاہ سے 15سو روپے’ فون’ 78گ ب کے علی احمد کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی’ بھٹو کالونی کی دولت بی بی کے گھر کا صفایا کر دیا گیا’ محمد نگر کے قریب سرفراز سے 30ہزار’ طلائی انگوٹھی چوری’ الٰہی آباد کے نواز کا گھر لوٹ لیا گیا’ گلبرگ ویلی کے قریب اشفاق سے 10ہزار’ فون چھین لیا’ 275ج ب کے قریب باسط علی سے نقدی’ فون’ دمڑ فلور ملز کے قریب ٹرک سے گرنے والی 18بوریاں گندم چور لے اُڑے’ 58 ج ب لہلاں کے علی حسنین سے 18ہزار’ فون’ مظفر کالونی کے عاصم سے نقدی’ فون’ سمن آباد کے مقصود سے نقدی’ فون’ 354 گ ب کے ارسلان سے 55ہزار’ فون’ اڈا اواگت کے قریب محمد ابوبکر سے نقدی’ فون’ 58گ ب کے اسرار کے ڈیرہ سے ٹوکہ مشین چوری’ چکوموڑ کے قریب صابر حسین سے 10ہزار’ بیگ چھین لیا’ 629گ ب کے محمد علی کے گھر سے لاکھوں کے بکرے’ 31گ ب کے عدنان سے 8ہزار’ فون’ 433گ ب کے قربان سے لاکھوں روپے مالیت کی کار چھین لی’ 77رب کے محمد یٰسین سے 5ہزار’ فون’ 407گ ب کے نواز سے 10ہزار’ فون’ 596 گ ب کے صدی احمد سے نقدی’ فون’ قصبہ ماموں کانجن کے قریب علی رضا سے 67ہزار’ فون’ 387 گ ب کے عباس علی سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 477 گ ب کے ناصر محمود کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی’ 487 گ ب کے اصغر کے ڈیرہ سے مویشی چور لے اُڑے’ دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں اسلام نگر کے صداقت علی’ شہباز ٹائون کے شہزادہ سلیم’ کوہ نور فلیٹ سے عرفان’ آفیسر کالونی کے فاروق’ نصرت فتح علی خان ہسپتال سے عمران’ الفیاض کالونی کے قاسم اور دیگر کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں کے گروہوں کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں