پولیس ناکام،آج پھر57مقامات پر ڈاکے،اغواء کی 13وارداتیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکوئوں اور چوروں نے ات مچا دی، آج پھر مزید57وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا،متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے، جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 2لڑکیوں کو بے آبرو، 10خواتین اور تین لڑکوں کو اغوا کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی،تفصیل کے مطابق گلبرگ کے علاقہ بی بلاک میں کوثر بی بی کی بیٹی(ط) کو ملزم انتظار، جڑانوالہ کے علاقہ بچیانہ کی ساجدہ بی بی کی بیٹی(ع) کو ملزمان خان محمد نے بے آبرو کر دیا،غلام محمد آباد کے علاقہ سلیمانیہ کالونی کے وقاص والد منیر احمد، نشاط آباد کے علاقہ 51ج ب کے غلام مرتضیٰ کا بیٹا علی حسن ،353گ ب کی رضیہ بی بی کا بیٹا رمیض گھر سے کام کاج کیلئے نکلے واپس نہ آئے۔پیپلز کالونی کے علاقہ مجاہد ہسپتال کے آفتاب احمد کی بیٹی(ل) ، مدینہ ٹائون کے علاقہ ایکس بلاک کی شہناز بی بی کی بیٹی(ر) کو ملزم شہزاد وغیرہ، چک جھمرہ کے علاقہ 293ر۔ب کے ناصر علی کی بیٹی(ن) کو ملزمان عثمان وغیرہ، ڈی ٹائپ کالونی کے سجاد کی بیٹی(م) کو نامعلوم، ٹھیکری والا کے علاقہ 275ج ب کے آصف کی بیٹی(ش) کو ملزمان ناصر وغیرہ، کھرڑیانوالہ کے علاقہ266ر۔ب کی پروین کی بیٹی(ن) کو ملزمان ناصر وغیرہ، تاندلیانوالہ کے علاقہ422گ ب کے شکیل کی بیٹی(ع) اور 53گ ب کے افضل کی بیٹی(ش) کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا ، پولیس مصروف تفتیش ہے،جبکہ ضلع کچہری کے باہر ذیشان سے58ہزار و فون، گلفشاں کالونی کے شاہد کے گھر سے قیمتی بکرے چوری، محلہ ولی پورہ کے عاشق کے گھر سے لاکھوں کے بکرے اور چھترے چوری، 217ر۔ب کے فرحان سے45ہزار و فون، راجباہ روڈ پر شاہزیب سے نقدی و فون، کہکشاں کالونی میں رمضان کی ورکشاپ سے قیمتی سامان چوری، کینال روڈ پر ٹریٹ بیکری کے باہر ابوبکر سے نقدی و فون،رفیع حارث کے باہر جنید سے جھپٹا مار کر فون، گلستان کالونی واسا ڈسپوزل سے بجلی کا میٹر چوری، شیراٹن مارکی کے باہر احسن سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا، 203ر۔ب کے احسان علی سے فون و چوری،80ر۔ب کے قریب نواز ش سے نقدی و فون، نڑ والا روڈ پر سمیع اللہ سے موٹر سائیکل و فون،102ج ب کے اقبال کے گھر سے زیورات نقدی و فون، رحمانیہ روڈ کے عمران سے 75ہزار و فون، 66ج ب کے محسن رضا سے 2لاکھ، 80ج ب کے حسنات سے سوا لاکھ و فون،68ج ب کے ساغر مسیح سے اڑھائی لاکھ لوٹ لیے، ٹینکی والا چوک کے وسیم ظفرسے 7ہزار و فون، نثار کالونی کے نثار احمد سے15ہزار و فون، 225ر۔ب کے شہزاد سے14ہزار و فون، 60ج ب کے منیب سے 40ہزار و فون، 60ج ب کے شفیق سے قیمتی گھوڑا چوری، 260ر۔ب کے رفیق کے گھر سے بکرے چوری،87ج ب کے افتخار کے گھر سے لاکھوں کے زیورات نقدی قیمتی سامان چوری، 237گ ب کے عمران سے 50ہزار و فون، 108گ ب کے غلام مرتضیٰ سے 30ہزار و فون، 107گ ب کے زید سے 2لاکھ کے زیورات لوٹ لیے،105گ ب کے شاہد سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا،275گ ب کے شمعون کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی،382گ ب کے فدا حسین سے سوا لاکھ،629گ ب کے اشفاق سے50ہزار و فون، 266ر۔ب تصدق سے15ہزار و فون، 392گ ب کے ناصر سے نقدی و فون، ٹھٹھہ سجاول کے قریب علی رضا کی حویلی سے مویشی چوری، قصبہ تاندلیانوالہ کے عمر دراز کے ڈیرہ سے جانور چوری، قصبہ تاندلیانوالہ کے عامر حیات کی حویلی سے مویشی چوری،309گ ب کے مزمل کے گھر کا صفایا کر دیا گیا اور دیگر وارداتوں میں لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا،علاوہ ازیں النور ٹائون سے راشد، بسم اللہ چوک سے رانا اشرف، عثمان ٹائون سے حامد محمود، گوکھوال سے شوکت علی،187ر۔ب کے شبیر احمد، ستارہ پارک کے مزمل، ستیانہ روڈ سے یوسف، 202ر۔ب کے یوسف اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود چوروں اور ڈاکوئوں کے گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں