فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، آج پھر مزید 47وارداتوں کے دوران لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر لے گئے، متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا جبکہ اوباش افراد سبز باغ دکھا کر 8خواتین کو اغواء کر لیا، پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق جھنگ بازار کے علاقہ اسماعیل ٹائون کی شمیم بی بی کی ہمشیرہ (ر) کو نامعلوم، پٹھان والا کے ظفر اقبال کی جواں سالہ بیٹی (الف)، گلبرگ کے علاقہ گجر بستی کی تہمینہ کی بیٹی (ش) کو اوباش ملزم صائم، غلام محمد آباد کے علاقہ Dبلاک کے تجمل کی بیٹی (ع) کو نامعلوم، منصور آباد کے علاقہ ملک پور کے احمد کی ہمشیرہ (ک) کو نامعلوم، تاندلیانوالہ کے علاقہ 421گ ب کی حمیداں بی بی کی بیٹی (س) کو ملزمان فاروق وغیرہ، گڑھ کے علاقہ 455گ ب کے میاں خان کی بیٹی (الف) کو ملزمان عدیل وغیرہ اور ماموں کانجن کے علاقہ 516گ ب کے فہد کی ہمشیرہ (ط) کو اوباش ملزمان نعمان وغیرہ نے اغواء کر لیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ امام بارگاہ روڈ پر علی زنیر سے 30ہزار وفون، محلہ عثمان غنی کے زاہد سے نقدی، مدینہ ٹائون الحبیب بینک برانچ کی چھت سے بجلی کی تاریں چوری، لاثانی پلی کے قریب عادل سے 54ہزار وفون، 192ر۔ب کے نواز سے 8ہزار وفون اور ڈیوائس چھین لی، 113ج ب پھلاہی کے قریب عمر حیات سے 15ہزار وفون چھین لیا، 137ر۔ب کے علی عثمان کے گھر کا صفایا کر دیا، 144ر۔ب کے عظیم سرور سے نقدی وفون چھین لیا، 145ر۔ب کے قریب ابرار سے موٹرسائیکل’ نقدی چھین لی، 209ر۔ب کے زری خان سے پچاس ہزار وفون، 209ر۔ب کے آصف کے گھر سے سولر پلیٹس چوری، 215ر۔ب کے علی رضا سے نقدی وفون چھین لیا، جلوی مارکیٹ کے اختر سے فون چوری، 271ر۔ب کے طارق محمود کے باغ سے درخت چوری، علامہ اقبال کالونی کے رضا محمد کے گھر سے سامان چوری، 82ج ب کے احتشام سے موٹر سائیکل نقدی وفون چھین لیا، 63ج ب کے بوٹا کے اہلخانہ سے 6لاکھ کے زیورات’ نقدی وفون چھین لی، 69 ج ب کے نوید کی اراضی سے 10لاکھ کی سولر پلیٹس چوری، لائلپور ویئر ہائوس سے کٹر مشین چوری، سمندری روڈ انڈر پاس کے قریب ندیم گل سے نقدی چوری، 55گ ب کے افضال کی اہلیہ سے زیورات چھین لیے، 25گ ب کے راشد کے گھر سے بکرے چوری، علی پور بنگلہ کے قریب شاہد وسیم سے73ہزار وفون،99ر۔ب کے عابد حسین کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 39گ ب کے سمیع اللہ سے ڈیڑھ لاکھ وفون چھین لیا، 433گ ب کے خرم کے ٹاور سے مکان چوری، 631گ ب کے محسن رضا کے رقبہ سے ٹرانسفارمر چوری، 563گ ب کے شاہد عمران کے گھر سے قیمتی سامان چوری، 656گ ب کے عمر حیات کی دکان سے قیمتی فونز چوری، 216ر۔ب کی نسرین کے گھر سے 8لاکھ کے زیورات، نقدی سامان چوری، 90ر۔ب کے ناظر حسین سے اڑھائی لاکھ کا سامان، 63ر۔ب کے عابد حسین سے 32ہزار وفون، 449گ ب کے ارسلان سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون، 396گ ب کے ثاقب سے موٹرسائیکل چھین لی، ٹھٹھہ اسماعیل کے توکل حسین کے ڈیرہ سے سولر پلیٹس چوری،621گ ب کے علی حسن سے موٹرسائیکل چھین لی اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں ضلع کچہری سے افضل، رشید آباد سے محمد احمد، 217ر۔ب کے محمد عمر، 59ج ب کے تصور، عبداللہ کالونی سے بوٹا، محمد علی ٹائون کے شان، 74ج ب کے ناثر احمد، قاسم آباد کے عمر مجید، 102ر۔ب کے قیصر علی اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے، پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔




