پولیس کا آتشبازی کا سامان تیار کرنیوالی فیکٹری پر چھاپہ

جڑانوالہ(نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ روڈالہ روڈ حافظ احمد عمار نے آتشبازی کا سامان تیار کرنیوالی منی فیکٹری میں چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں سامان قبضہ میں لیکر 2 افراد کو حراست میں لے لیا،تفصیلات کے مطابق آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ روڈالہ روڈ حافظ احمد عمار نے پولیس نفری کے ہمراہ چکنمبر274گ ب کے قریب آتشبازی کا سامان تیار کرنیوالی منی فیکٹری میں کامیاب چھاپہ مار کر 2 افراد کاشف وغیرہ کو حراست لیکر بھاری مقدار میں آتشبازی کا تیار سامان قبضہ میں لے لیا ہے مذکور کا کہنا ہے کہ پکڑے جانیوالے افراد عرصہ داراز سے آتشبازی کا سامان تیار کرکے فروخت کر رہے تھے مذکور کا مزید کہنا ہے ہے کہ کسی کو بھی غیر قانونی دھندے کی ہرگز اجازت نہیں جا سکتی ہے عوام کے جان و مال تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے پولیس تھانہ روڈالہ روڈ نے پکڑے جانیوالے افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں