ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) پولیس کا جواء مافیا کیخلاف کریک ڈائون، 5ملزمان گرفتار، دا ئوپر لگی رقم اور تاش برآمدتھانہ ساندل بار پولیس نے انچارج تھانہ کی ہدایت پر جواء مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 5افراد کو گرفتار کر لیا ۔ یہ کارروائی سب انسپکٹر شہزاد جاوید کی سربراہی میں کی گئی۔تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر شہزاد جاوید نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ملزمان محمد زاکر میو سکنہ چھوٹی 27، آصف راجپوت سکنہ چھوٹی 27، محمد عرفان راجپوت سمیت دیگر دو افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا، جو تاش کے ذریعے جوا کھیل رہے تھے۔پولیس نے موقع پر موجود دائو پر لگی ہزاروں روپے کی رقم اور تاش برآمد کر لی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف سب انسپکٹر شہزاد جاوید کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق شہر بھر میں جواء اور دیگر سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے خصوصی مہم جاری ہے۔ ایسے تمام عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں تاکہ علاقے میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھا جا سکے۔




