پولیس کی بھرپور کارروائیوں سے جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی’ CPO

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او تنویر حسین کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف فوری کریک ڈائون کے باعث جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ماہ جون کے پہلے 12دنوں میں گزشتہ سال کی نسبت ریسکیو15 پر 1100 کے مقابلے میں صرف 500 کالز موصول ہوئیں جو کہ سی پی او کی بہترین پالیسی کا نتیجہ ہے۔ جدید ٹیکنالوجی’ فوری رسپانس اور جھوٹی کالز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے مثبت نتائج آنے لگے۔ شہر بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور گزشتہ روز صرف ایک دن میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 46کالز کی کمی’ موثر گشت اور فوری رسپانس کا ثمر ہے۔ سی پی او نے کہا کہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اور پائیدار امن کے قیام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ڈاکوئوں’ چوروں’ منشیات فروشوں اور جواء مافیا کی شہر میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچیوں کیساتھ چھیڑخانی اور دست درازی کرنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محفوظ شہر’ پُرامن معاشرہ اور عوامی اعتماد کا فروغ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں