پٹرول،ڈیزل مہنگا،گڈز ٹرانسپورٹ کرایوں میں15فیصد اضافہ

اسلام آباد (بیوروچیف) پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ مٹی کا تیل بھی 34روپے 33پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مٹی کے تیل کی نئی فی لیٹر قیمت 276 روپے 66 پیسے مقرر کر دی گئی ہے، اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 242 روپے 33 پیسے فی لیٹر تھی۔دریں اثناء حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل مزید مہنگا کر دیا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا، جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا گیا۔ پیٹرول کی نئی قیمت 316 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 354 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 18 سے 20 جولائی تک کے لیے ہیں۔دوسر ی جانب آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے حکومتی فیصلے پر سخت رد عمل اپناتے ہوئے پٹرول کی قیمتوں کی روزانہ تبدیلی کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔ آل پاکستان پٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نیفیصلہ واپس نہ لینے پر ہڑتال کی کال کا اعلان کر دیا، حکومت نے 15ہزار پٹرول پمپ مالکان کو فیصلے پر اعتماد میں نہیں لیا،ایسوسی ایشن ایسوسی ایشن نے حکومتی فیصلے کو بے وقوفانہ قرار دے دیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی نعمان علی نے موقف اپنایا کہ حکومت اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے،مسائل کا بوجھ پٹرول پمپ مالکان پر نہ ڈالا جائے۔آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نعمان علی بٹ نے موقف اپنایا کہ ایسوسی ایشن او ایم سیز کے ساتھ ریٹ طے کرنے سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔دریں ثناء ۔کراچی (بیوروچیف) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 15 فی صد اضافے کا اعلان کر دیا ۔کراچی میں صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے ٹول ٹیکس اور ود ہولڈنگ ٹیکس واپس لینے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کو کوئی ریلیف نہیں دیا جا رہا۔انہوں نے کہا کہ ٹول ٹیکس، ود ہولڈنگ ٹیکس اور چالان ختم کیے جائیں، حکومتی پالیسیوں کے باعث ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ملک شہزاد اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ٹرانسپورٹ شعبے کے لیے فوری ریلیف ناگزیر ہے۔واضح رہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 44 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیاگیاہے جس کے بعدپیٹرول کی نئی قیمت 316 روپے 15 پیسے فی لیٹر اورڈیزل کی نئی قیمت 354 روپے 35 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 18 سے 20 جولائی تک کے لیے ہیں،مٹی کا تیل بھی 34 روپے 33 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے اور مٹی کے تیل کی نئی فی لیٹر قیمت 276 روپے 66 پیسے مقرر کی گئی ہے جو اس سے قبل 242 روپے 33 پیسے فی لیٹر تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں