پٹرولنگ پولیس کا کانسٹیبل رشوت لیتے ہوئے گرفتار

ساہیوال (بیوروچیف) سرکل افیسر اینٹی کرپشن ساہیوال کی ریڈ کاروائی پیٹرولنگ پولیس کا کانسٹیبل رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب جناب سہیل ظفر چٹھہ اور ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن جناب بشارت نبی کی خصوصی ہدایات پر کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ساہیوال ارشد زمان وٹو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مجسٹریٹ کی زیر نگرانی کامیاب ریڈکرکے پیٹرولنگ پولیس کے کانسٹیبل جاوید اقبال کو شہری سے ـ/10?000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیاـ اور نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لیے ملزم نے مدعیہ کے بیٹے کا ڈرائیونگ لائسنس بنانے کے لیے رشوت وصول کی۔ اس بابت تھانہ اینٹی کرپشن ساہیوال میں مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں